الائونس کی ادائیگی کے بارے میں نوٹیفکیشن ضروری کارروائی مکمل ہونے کے بعد 31اکتوبر کو جاری کیا جائے گا۔

وفاقی ہسپتالوں کے ڈاکٹروں،معاون طبی عملے کو میڈیکل رسک الائونس دینے کا فیصلہ
18 اکتوبر 2015 (19:16)
0

حکومت نے وفاقی دارالحکومت کے ہسپتالوں کے ڈاکٹروں اور معاون طبی عملے کو مقررہ میڈیکل رسک الائونس دینے کا فیصلہ کیا ہے۔

اس فیصلے سے اتوار کے روز اسلام آباد میں وزیرخزانہ اسحاق ڈار سے وفاقی دارالحکومت کے ہسپتالوں کی جوائنٹ ایکشن کمیٹی کے مذاکرات کے دوران آگاہ کیا گیا۔
الائونس کی ادائیگی کے بارے میں نوٹیفکیشن ضروری کارروائی مکمل ہونے کے بعد اس مہینے کی اکتیس تاریخ کو جاری کیا جائے گا۔
بعد میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے وزیرخزانہ نے کہا کہ ہسپتالوں کے ملازمین کی نوکری کی نوعیت کے پیش نظر میڈیکل رسک الائونس ان کا حق ہے۔
انہوں نے کہا کہ وفاقی دارالحکومت کے ہسپتالوں کے ایک سے 22 ویں گریڈ تک ملازمین کو نومبر کی تنخواہوں میں یہ الائونس دیا جائے گا۔