مقبوضہ کشمیر:حریت رہنمائوں کامنشیات کی فروخت اور استعمال پر پابندی لگانے کا مطالبہ
18 اکتوبر 2015 (14:22)
0

مقبوضہ کشمیر میں حریت رہنمائوں اور مذہبی دانشوروں نے متفقہ طور پر ایک قرارداد منظور کی ہے جس میں مقبوضہ کشمیر میں منشیات کی فروخت اور استعمال پر مکمل پابندی لگانے کا مطالبہ کیا گیا ہے۔

اس قرارداد کی منظوری سری نگر کے علاقے شہید گنج میں کارواں اسلامی کے زیر اہتمام ایک عوامی اجتماع میں دی گئی۔  اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے حریت اور مذہبی رہنمائوں نے جموں و کشمیر بھرمیں منشیات کی فروخت اور اس کے استعمال کے خلاف لڑنے کا عزم ظاہر کیا۔


قرارداد میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ بھارتیہ جنتا پارٹی اور راشٹریہ سیوک سنگھ کے رہنمائوں کو نفرت انگیز بیان بازی کے ذریعے مسلمانوں کے جذبات کو ٹھیس پہنچانے کا سلسلہ بند کردینا چاہیے۔