کمیشن کے ترجمان نے وضاحت کی ہے کہ NA 122 میں اکیس ہزار سات سو چونتیس ووٹرز کا اضافہ ہوا ہے۔

این اے 122ضمنی انتخاب کی ووٹر فہرستیں تحریک انصاف کے حوالے
18 اکتوبر 2015 (19:30)
0

الیکشن کمیشن نے عام انتخابات اور NA 122 پر حالیہ ضمنی انتخابات میں استعمال ہونے والی ووٹر فہرستیں تحریک انصاف کو فراہم کردی ہیں۔
کمیشن کے ترجمان نے وضاحت کی ہے کہ NA 122 میں اکیس ہزار سات سو چونتیس ووٹرز کا اضافہ ہوا ہے۔
انہوں نے واضح کیا کہ الیکٹورل رولز ایکٹ 1974 کے مطابق ووٹر کی درخواست کے بغیر اس کا ووٹ ایک حلقے سے دوسرے میں منتقل نہیں کیا جاسکتا۔