الشہاب ون نامی مشقیں بارہ روز تک کھاریاں کے قریب انسداد دہشتگردی کے قومی تربیتی مرکز میں جاری رہیں گی۔

18 اکتوبر 2015 (19:27)
0

پاکستان او ر سعودی عرب کی اسپیشل فورسز کی انسداد دہشتگردی کی مشقیں کل سے شروع ہو رہی ہیں۔
الشہاب ون نامی مشقیں بارہ روز تک کھاریاں کے قریب انسداد دہشتگردی کے قومی تربیتی مرکز میں جاری رہیں گی۔
مشقوں میں حصہ لینے کیلئے سعودی فوجیوں کا ستاون رکنی دستہ پاکستان پہنچ گیا ہے ۔
دونوں ممالک کے درمیان انسداد دہشتگردی کی مشترکہ مشقیں پہلی دفعہ ہو رہی ہیں۔