چین کے سفیر سن ویڈونگ نے اسلام آباد میں ایک انٹرویو میں کہا کہ علاقائی امن جنوبی ایشیا کی سماجی واقتصادی ترقی کیلئے ناگزیر ہے۔

پاکستان،چین کا اسٹرٹیجک اور اقتصادی تعاون بڑھانے کا فیصلہ
18 اکتوبر 2015 (19:23)
0

چین کے سفیر سن وی ڈونگ نے کہا ہے کہ پاکستان اور چین نے اسٹرٹیجک اور اقتصادی تعاون بڑھانے کا فیصلہ کیا ہے۔

انہوں نے اسلام آباد میں ایک انٹرویو میں کہا کہ علاقائی امن جنوبی ایشیاء کی سماجی واقتصادی ترقی کیلئے ناگزیر ہے۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان اور چین نے خطے میں مشترکہ مفادات کے تحفظ کا عزم کررکھا ہے۔
انہوں نے کہا کہ چین اس مقصد کیلئے سارک کے دیگر رکن ممالک کے ساتھ تعاون کو بھی تیار ہے۔
چین کے سفیر نے کہا کہ پاکستان اور چین نے افغانستان میں امن عمل کی بحالی کا عزم کررکھا ہے۔
انہوں نے کہا کہ چین اور جنوبی کوریا کے درمیان تعاون مختلف مسائل سے نمٹنے اور غربت کے خاتمے کیلئے بھی اہم ہے۔
سن وی ڈونگ نے کہا کہ چین پاکستان میں سب سے بڑا سرمایہ کار ہے اور وہ جنوبی ایشیائی ملکوں کے ساتھ مزید گہرے تعلقات استوار کرنا چاہتا ہے۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان چین کا اتحادی نہیں بلکہ سدابہار دوست ہے۔