وفاقی وزیر تجارت نے کہا کہ قوم کی طرف سے دہشتگردی کے خلاف آپریشن کی حمایت سے ملک میں قیام امن میں مدد ملے گی۔

کسانوں کے بڑے امدادی پیکج سے اقتصادی ترقی میں بھی مدد ملے گی:دستگیر
18 اکتوبر 2015 (14:12)
0

وفاقی وزیر تجارت خرم دستگیر خان نے کہا ہے کہ کسانوں کے بڑے امدادی پیکج سے نہ صرف کسانوں کا معیار زندگی بہتر ہوگا بلکہ اس سے ملکی اقتصادی ترقی میں بھی مدد ملے گی۔

گوجرنوالہ میں ممتاز مقامی شخصیت پر مشتمل مختلف وفود سے باتیں کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پیکج میں وزیراعظم کی طرف سے اعلان کردہ مراعات سے زرعی پیداوار میں فی ایکڑ اضافہ ہوگا۔
انہوں نے کہا کہ قوم کی طرف سے دہشتگردی کے خلاف آپریشن کی حمایت سے ملک میں قیام امن میں مدد ملے گی۔