ریلوے کے وزیر نے کہا کہ تحریک انصاف وفاداریاں بدلنے والوں کی نمائندہ پارٹی بن چکی ہے۔

مسلم لیگ نون ملک کی ترقی کیلئے کوششیں جاری رکھے گی:سعد رفیق
18 اکتوبر 2015 (09:11)
0

وزیرریلوے خواجہ سعد رفیق نے کہا ہے کہ مسلم لیگ نون ملک کی ترقی اور خوشحالی کیلئے کوششیں جاری رکھے گی۔

لاہور میں جاری کئے گئے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ بنیادی ڈھانچے کی ترقی کیلئے جاری حکومتی کوششوں کے مفید نتائج آنے والے دنوں میں سامنے آنا شروع ہو جائیں گے۔
انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف وفاداریاں بدلنے والوں کی نمائندہ پارٹی بن چکی ہے۔