2نوجوانوں کو مقبوضہ بیت المقدس اور اس کے مضافات جبکہ 2کو الخلیل قصبے میں شہیدکیاگیا۔

اسرائیلی فوج کی ریاستی دہشتگردی سے مزید 4فلسطینی شہید
18 اکتوبر 2015 (20:55)
0

قابض اسرائیلی فوج کی ریاستی دہشتگردی سے مزید 4فلسطینی شہید ہو گئے ہیں۔
نجی ٹی وی چینل کے مطابق ان شہید ہونے والے نوجوانوں میں سے 2کو مقبوضہ بیت المقدس اور اس کے مضافات میں شہید کیا گیا جبکہ 2کو مغربی کنارے الخلیل قصبے میں شہید کیاگیا ہے۔
واضح رہے کہ گزشتہ چند ہفتوں میں اسرائیلی فوج نے درندگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے صرف الزام کی بنیاد پر 35سے زائد فلسطینیوں کو گولی مار کر شہید کر دیا ہے۔