سعودی عرب کا صوبہ الحبوف میں فضائی حملے میں 13حوثی باغیوں کو ہلاک کرنے کا دعویٰ

یمن: سعودی اتحاد کے فضائی حملے ، 20جنگجو ہلاک
18 اکتوبر 2015 (20:51)
0

یمن میں سعودی اتحاد کے فضائی حملے میں حکومت کے حامی 20جنگجو ہلاک ہو گئے ہیں۔
نجی ٹی وی چینل کے مطابق صوبہ طاس میں حکومت کے حامی جنگجوئوں نے حوثی باغیوں کے ایک کیمپ پر حملے کے بعد اپنا ڈیرہ ڈال رکھا تھا۔
حملے میں 20سے زائد جنگجو زخمی بھی ہوئے ہیں جنہیں طبی امداد کے لئے قریبی ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔
دوسری طرف سعودی عرب نے صوبہ الحبوف میں ایک فضائی حملے میں 13حوثی باغیوں کو ہلاک کرنے کا دعویٰ بھی کیا ہے۔