واشنگٹن میں اسرائیلی سفیر نے کہا کہ دونوں ملک دس سالہ امدادی پیکج پر متفق نظر آرہے ہیں۔

امریکہ اور اسرائیل کا دفاعی امداد سے متعلق بات چیت کا دوبارہ آغاز
18 اکتوبر 2015 (15:11)
0

امریکہ اور اسرائیل نے مستقبل کی دفاعی امداد کے بارے میں بات چیت دوبارہ شروع کی ہے جسے اسرائیلی وزیراعظم بنجمن نتھن یاہو نے ایران کے ساتھ ایٹمی معاہدے کے خلاف احتجاج کے طور پر موخر کردیا تھا۔

واشنگٹن میں اسرائیلی سفیر نے کہا کہ دونوں ملک دس سالہ امدادی پیکج پر متفق نظر آرہے ہیں جس کے تحت امریکہ کی طرف سے اسرائیل کو دی جانے والی سالانہ 3 ارب ڈالر کی امداد میں توسیع کرنا ہے۔