امتیاز شاہ نے کہا کہ کسی بھی ناخوشگوار واقعے سے نمٹنے کیلئے فوج کی تین بٹالین چوکس رہیں گی۔

 محرم الحرام کیلئے جامع سیکورٹی منصوبہ تیار کرلیا گیا ہے:ڈی آئی جی
18 اکتوبر 2015 (15:14)
0

ڈپٹی انسپکٹر جنرل پولیس کوئٹہ امتیاز شاہ نے کہا ہے کہ شہر میں محرم الحرام کیلئے جامع سیکورٹی منصوبہ تیار کرلیا گیا ہے۔

اتوار کو کوئٹہ میں نیوز کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ چھ ہزار پولیس اہلکاروں اور فرنٹیئر کور کی 32 پلاٹونوں کو امام بارگاہوں اور ماتمی جلوسوں کے راستوں پر تعینات کیا جائے گا۔
انہوں نے کہا کہ کسی بھی ناخوشگوار واقعے سے نمٹنے کیلئے فوج کی تین بٹالین چوکس رہیں گی۔