پہلے مرحلے میں پانچ چھوٹے اور درمیانے ڈیم منصوبہ بندی اور تعمیر کے مختلف مراحل میں ہیں۔

پانی اور بجلی کا ترقیاتی ادارہ بلوچستان میں چھوٹے اور درمیانے ڈیم تعمیر کرے گا
18 اکتوبر 2015 (13:16)
0

پانی اور بجلی کا ترقیاتی ادارہ بلوچستان میں چھوٹے اور درمیانے ڈیم تعمیر کرے گا جس کا مقصد پسماندہ اور دور دراز علاقوں میں پانی ذخیرہ کرنا ہے۔

پہلے مرحلے میں پانچ چھوٹے اور درمیانے ڈیم منصوبہ بندی اور تعمیر کے مختلف مراحل میں ہیں۔ ان ڈیموں میں جھل مگسی میں Naulong ڈیم لسبیلہ میں Winder اور ہنگول ڈیم، آواران میں Pelar ڈیم اور خاران میں گارُک ڈیم شامل ہیں۔

بلوچستان حکومت منگی ڈیم کے قابل عمل ہونے کی رپورٹ بھی تیار کر رہی ہے جو جلد ہی وفاقی حکومت کو پیش کی جائے گی۔ وفاقی حکومت نے اس مقصد کیلئے سرکاری شعبے کے موجودہ ترقیاتی پروگرام میں 50 کروڑ روپے مختص کئے ہیں۔