وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا کہ پاکستان 2013 کے مقابلے میں آج زیادہ پر امن اور معاشی طور پر مضبوط ملک ہے۔

حکومت دہشتگردی پر قابو پانے کیلئے انتھک کوششیں کررہی ہے:شہباز
18 اکتوبر 2015 (13:40)
0

پنجاب کے وزیر اعلی محمد شہباز شریف نے کہا ہے کہ حکومت دہشتگردی اور توانائی کی قلت کے بحرانوں پر قابو پانے کیلئے انتھک کوششیں کر رہی ہے۔

وہ اتوار کو لاہور میں وزیراعظم کے معاون خصوصی عرفان صدیقی سے باتیں کر رہے تھے۔  انہوں نے کہا کہ عام آدمی کو بنیادی سہولتوں کی فراہمی کے لئے اربوں روپے مالیت کے ترقیاتی منصوبے تیزی سے مکمل کئے جا رہے ہیں۔


شہباز شریف نے کہا کہ پاکستان 2013 کے مقابلے میں آج زیادہ پر امن اور معاشی طور پر مضبوط ملک ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان میں احتجاجی سیاست اور بے بنیاد الزامات کی کوئی گنجائش نہیں۔