ریسکیو 1122 کے ڈائریکٹر جنرل نے کہا کہ محرم الحرام کے دوران7000 سے زائد ریسکیو اہلکار ڈیوٹی پر ہوں گے۔

ایمرجنسی سروس ریسکیو 1122 محرم کے دوران اپنی خدمات کو یقینی بنائے گی
18 اکتوبر 2015 (13:22)
0

پنجاب کی ہنگامی خدمات ریسکیو 1122 کے ڈائریکٹر جنرل برگیڈئیر (ر) ڈاکٹر ارشد ضیا نے کہا ہے کہ ادارے کے تمام ضلعی افسروں کو محرم الحرام کے دوران مجالس اور ماتمی جلوسوں کی مکمل کوریج یقینی بنانے کی ہدایت کی گئی ہے۔

ریڈیو پاکستان کے لاہور کے نمائندے اطہر رسول سے باتیں کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ محرم الحرام کے دوران سات ہزار سے زائد ریسکیو اہلکار ڈیوٹی پر ہوں گے۔
انہوں نے کہا کہ لاہور میں جلوسوں کے تمام راستوں پر گشتی ٹیمیں موجود ہوں گی۔