اب پاسپورٹ کی تجدیدملک اور بیرونِ ملک واقع پاسپورٹ کے کسی بھی دفتر سے کرائی جا سکے گی۔

 وزیر داخلہ کی پاسپورٹ تجدید کے عمل کو مزید آسان بنانے کی ہدایت
18 اکتوبر 2015 (20:26)
0

وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان نے اتوار کو میڈیا رپورٹس کا نوٹس لیتے ہوئے پاسپورٹ کے تجدید کے عمل کو مزید آسان بنانے کی ہدایت کی ہے اور ڈائریکٹر جنرل پاسپورٹ کو نئی پالیسی پر ایک ماہ میں عملدرآمد کا حکم دیا ہے۔
ترجمان وزارت ِداخلہ نے کہا کہ وزیر داخلہ کے ان احکامات کی روشنی میں اب پاسپورٹ کی تجدیدملک اور بیرونِ ملک واقع پاسپورٹ کے کسی بھی دفتر سے کرائی جا سکے گی۔
ترجمان نے واضح کیا کہ پرانے ضابطہ کار کے مطابق پاسپورٹ کی تجدید صرف شناختی کارڈ پر درج سکونتی شہرسے ہی کرائی جا سکتی تھی۔
ترجمان نے کہا کہ یہ ہدایات مفاد عامہ کے پیش نظر جاری کی گئی ہیں اور وفاقی وزیر داخلہ نے ڈی جی پاسپورٹ کو ایک ماہ کے اندر اس نئی پالیسی پر عملدرآمد کا حکم دیاہے۔
ترجمان وزارت داخلہ نے کہا کہ چوہدری نثار علی خان نے عوامی مشکلات کے تدارک اور حکومتی اداروں کے نظام کی بہتری کے لئے میڈیا کی رہنمائی کوحوصلہ افزا اور خوش آئندقرار دیا ہے۔