خطے میں امن و استحکام کے چین کے کردار کو سراہتے ہوئے خواجہ آصف نے کہا کہ پاکستان ہر قسم کی دہشتگردی کی مذمت کرتا ہے۔

عالمی برادری مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کا نوٹس لے:آصف
18 اکتوبر 2015 (15:36)
0

وفاقی وزیر دفاع خواجہ محمد آصف نے عالمی برادری پر زور دیا ہے کہ وہ مقبوضہ کشمیر اور فلسطین میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کا نوٹس لے۔

اتوار کے روز بیجنگ میں سیکورٹی اور ڈیفنس فورم سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے افسوس ظاہر کیا کہ کشمیر اور فلسطین کے دیرینہ تنازعات کے حل کیلئے عالمی برادری نے اپنے وعدے پورے نہیں کئے۔
خطے میں امن و استحکام کے چین کے کردار کو سراہتے ہوئے خواجہ آصف نے کہا کہ پاکستان ہر قسم کی دہشتگردی کی مذمت کرتا ہے۔  انہوں نے کہا کہ دہشتگردوں کے خلاف شروع کیے گئے آپریشن ضرب عضب کے مثبت نتائج برآمد ہورہے ہیں۔