وزیر خوراک پنجاب نے کہا کہ امام بارگاہوں اور جلوسوں کے راستوں پر سیکورٹی کے جامع انتظامات کئے گئے ہیں۔

محرم الحرام کیلئے سیکورٹی کے بہترین انتظامات کئے ہیں:یاسین
18 اکتوبر 2015 (12:16)
0

پنجاب کے وزیر خوراک بلال یاسین نے کہا ہے کہ صوبائی حکومت نے محرم الحرام کے دوران امن و امان برقرار رکھنے کیلئے سیکورٹی کے بہترین ممکنہ انتظامات کئے ہیں۔

لاہور میں کربلا گامے شاہ میں سیکورٹی انتظامات کا جائزہ لینے کے بعد انہوں نے کہا کہ شہری اور ضلعی انتظامیہ، پولیس اور دوسرے قانون نافذ کرنے والے اداروں کے درمیان رابطوں کیلئے نیٹ ورک قائم کیا گیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ امام بارگاہوں اور جلوسوں کے راستوں پر سیکورٹی کے جامع انتظامات کئے گئے ہیں۔