وفاقی وزیر ریلوے نے ذرائع ابلاغ پر زور دیا کہ وہ مصدقہ خبریں نشر کرے اور مثبت پیغام کے ذریعے ملکی ترقی میں تعمیری کردار ادا کرے۔

جمہوریت کو مضبوط بنانے کیلئے میڈیا کا کردار انتہائی اہم ہے:خواجہ سعد رفیق
18 اکتوبر 2015 (14:16)
0

وفاقی وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق نے کہا ہے کہ ملک میں جمہوریت اور دیگر اداروں کو مضبوط بنانے کیلئے میڈیا کا کردار انتہائی اہم ہے۔

اتوار کو لاہور میں Electronic Media Producer's Association کی تقریب سے خطاب کر تے ہوئے انہوں نے کہا کہ حکومت ذرائع ابلاغ اور اطلاعات کی آزادی پر یقین رکھتی ہے۔
انہوں نے ذرائع ابلاغ پر زور دیا کہ وہ مصدقہ خبریں نشر کرے اور مثبت پیغام کے ذریعے ملکی ترقی میں تعمیری کردار ادا کرے۔