596 رکنی پارلیمنٹ کیلئے دو مرحلوں میں ووٹ ڈالے جائیں گے۔

مصر میں عوام پہلے پارلیمانی انتخابات کیلئے ووٹ ڈال رہے ہیں
18 اکتوبر 2015 (14:27)
0

مصر میں عوام فوج کی طرف سے دوسال قبل صدر محمد مرسی کی برطرفی کے بعد ملک میں اتوار کے روز پہلے پارلیمانی انتخابات کیلئے ووٹ ڈال رہے ہیں۔

596 رکنی پارلیمنٹ کیلئے دو مرحلوں میں ووٹ ڈالے جائیں گے۔ پہلے مرحلے میں مصر کے 27 صوبوں میں سے 14 صوبوں میں دو کروڑ 70 لاکھ افراد آج اور کل ووٹ ڈالیں گے۔
تجزیہ کاروں نے کہا ہے انتخابات میں پانچ ہزار سے زائد امیدواروں کو صدر السیسی کی مکمل حمایت ہے اور توقع ہے کہ وہ پارلیمنٹ میں اکثریت حاصل کرلیں گے۔