سینیٹر نہال ہاشمی نے کہا کہ مسلم لیگ نون بلدیاتی انتخابات میں کامیابی کے بعد شہر کے بلدیاتی حلقوں کے مسائل حل کرے گی۔

کراچی میں امن بحال ہوگیا ہے:مشاہد اللہ
18 اکتوبر 2015 (09:39)
0

 مسلم لیگ نواز کی حکومت کے دوران کراچی میں امن بحال ہوگیا ہے۔

مسلم لیگ نون کے سینیٹر مشاہد اللہ خان نے یہ بات کراچی میں بلدیاتی انتخابات کے حوالے سے منعقدہ ایک کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔
مشاہد اللہ نے کہا کہ وزیراعظم محمد نواز شریف کراچی کو ترجیح دے رہے ہیں اور شہر میں جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کارروائی شروع کی جس کے کامیاب نتائج برآمد ہوئے ہیں۔
اس موقع پر اظہار خیال کرتے ہوئے سینیٹر نہال ہاشمی نے کہا کہ مسلم لیگ نون بلدیاتی انتخابات میں کامیابی کے بعد شہر کے بلدیاتی حلقوں کے مسائل حل کرے گی۔