عادل جبیر نے کہا کہ تجارتی اور سیاسی معاہدوں پر دستخط کئے جائیں گے۔

ٹرمپ کے دورہ سے امریکہ کیساتھ شراکت داری مزید مضبوط ہوگی،سعودی وزیر خارجہ
18 مئی 2017 (22:28)
0

سعودی عرب کے وزیر خارجہ عادل جبیر نے کہا ہے کہ منگل کو امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے پہلے دورہ سعودی عرب کے دوران تجارتی اور سیاسی معاہدوں پر دستخط کیے جائیں گے۔
انہوں نے ریاض میں ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ صدر ٹرمپ کے دورے سے سعودی عرب اور امریکہ کے درمیان تاریخی شراکت داری مزید مضبوط ہوگی۔
انہوں نے کہا کہ عرب ممالک اور امریکہ کے سربراہ اجلاس میں 37 رہنما شرکت کریں گے اور اس میں دہشت گردی کے خلاف جنگ ، تجارت، سرمایہ کاری، نوجوان اور ٹیکنالوجی کے امور پر خاص طور پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔