نوازشریف نے کہا کہ حکومت آزاد صحافت کے فروغ اور فعال میڈیا کی ترقی کیلئے ہرممکن تعاون فراہم کرے گی۔

File Photo

وزیر اعظم کی سی پی این ای کے نومنتخب عہدیداروں کو مبارکباد
18 مئی 2017 (22:24)
0

وزیراعظم محمد نواز شریف نے کونسل آف پاکستان نیوز پیپرز ایڈیٹرز کے نو منتخب عہدیداروں کو مبارکباد دی ہے۔

انہوں نے ضیاء شاہد کو صدر اعجاز الحق کو سیکرٹری اور دیگر عہدہداروں کو منتخب ہونے پر مبارکباد دی ہے۔
وزیراعظم نے کہا کہ حکومت ملک میں آزاد صحافت کے فروغ اور فعال میڈیا کی ترقی کے لئے ہر ممکن مدد اور تعاون فراہم کرے گی۔