گمراہ کن معلومات فراہم کرنے پر فیس بک کو جرمانہ
18 مئی 2017 (20:43)
0

یورپی یونین نے گمراہ کن معلومات فراہم کرنے پر فیس بک پر بارہ کروڑ بیس لاکھ ڈالرز کا جرمانہ کیا ہے۔
یورپی یونین کے مسابقتی ادارے نے کہا ہے کہ فیس بک نے کہا تھا کہ وہ اپنے نام کے پلیٹ فارم اور واٹس ایپ پر صارفین کے اکائونٹس کو خودکار طور پر نہیں ملاسکتا تاہم دو برس بعد اس نے بالکل یہی سروس شروع کر دی۔