مشیر نے کہا کہ اقتصادی راہداری ملک کے تمام علاقوں کو ایک دوسرے سے منسلک کرے گی۔

لواری ٹنل تکمیل کے قریب، جولائی تک عوام کیلئے کھول دی جائیگی،امیر مقام
18 مئی 2017 (20:40)
0

وزیراعظم کے مشیر امیر مقام نے کہا ہے کہ چین پاکستان اقتصادی راہداری پاکستان کے تمام علاقوں کو ایک دوسرے سے منسلک کرے گی جس سے پورے ملک کو فائدہ ہوگا۔

انہوں نے جمعرات کے روز سہ پہر دیر بالا میں ایک جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ وفاقی حکومت عوام کی خدمت کی سیاست پر یقین رکھتی ہے اور اس نے تمام صوبوں میں بلاامتیاز کئی منصوبے شروع کیے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ لواری ٹنل تکمیل کے قریب ہے اور اس سال جولائی تک عوام کیلئے کھول دی جائے گی۔