ترجمان دفتر خارجہ نے کہا کہ بھارتی جاسوس نے ایک نہیں بلکہ2بار دہشت گردی اور تخریبی کارروائیوں کا اعتراف کیا ۔

بھارت اپنا مکروہ چہرہ چھپانے کیلئے کلبھوشن کا مقدمہ عالمی عدالت میں لیکر گیا،زکریا
18 مئی 2017 (20:24)
0

دفتر خارجہ کے ترجمان نفیس زکریا نے کہا ہے کہ بھارت کلبھوشن یادیو کا مقدمہ عالمی عدالت میں لے جاکر اپنا مکروہ چہرہ چھپانے کی کوششیں کررہا ہے۔

پاکستان ٹیلی ویژن سے گفتگوکرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ بھارت کا اصل چہرہ دنیا کے سامنے بے نقاب کیا جائے گا۔
انہوں نے کہا کہ بھارتی جاسوس نے ایک بار نہیں بلکہ دوبار دہشت گردی اور تخریبی کارروائیوں کا اعتراف کیا ہے۔
نفیس ذکریانے کہا کہ پاکستان عالمی عدالت میں بھارتی جاسوس کے خلاف ٹھوس ثبوت پیش کرے گا۔