وفاقی وزیر نے کہا کہ حادثات سے بچنے کیلئے گنجان آباد علاقوں کے قریب ریلوے لائن کے ساتھ سگنل کا جدید نظام نصب اور باڑ لگائی جائیگی۔

حکومت ریلویز کی ترقی کیلئے تمام دستیاب وسائل بروئے کار لا رہی ہے،سعد
18 مئی 2017 (20:07)
0

وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق نے کہا ہے کہ حکومت ، پاکستان ریلوے کی ترقی اور اسے جدید خطوط پر استوار کرنے کیلئے تمام دستیاب وسائل بروئے کار لارہی ہے۔

انہوں نے یہ بات جمعرات کے روز لاہور میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہی۔
وفاقی وزیر نے کہا کہ حادثات سے بچنے کے لئے گنجان آباد علاقوں کے قریب ریلوے لائن کے ساتھ سگنل کا جدید نظام نصب کیا جائے گا اور باڑ لگائی جائے گی۔
سعد رفیق نے کہا کہ ایشیائی بینک نے ریلوے لائنز کی بہتری کے لئے پاکستان ریلوے کو قرضہ دینے پر اتفاق کیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ ریلوے کی آمدنی اکتالیس ارب روپے تک لانے کے لئے کوششیں جاری ہیں۔