وزیر منصوبہ بندی نے کہا کہ بعض غیر ملکی قوتیں اسے بدنام کرنے کی کوشش کررہی ہیں

اقتصادی راہداری سے ملک و قوم کی تقدیر بدل جائے گی،احسن اقبال
18 مئی 2017 (20:02)
0

منصوبہ بندی کے وزیر احسن اقبال نے کہا ہے کہ پاک چین اقتصادی راہداری سے ملک و قوم کی تقدیر بدل جائے گی تاہم بعض غیر ملکی قوتیں اسے بدنام کرنے کی کوشش کررہی ہیں۔

انہوں نے یہ بات جمعرات کے روز لاہور میں چودہویں سی ای او سمٹ ایشیائ2017 ء اور پاکستان کی 100 پرفارمنگ سی ای اوزلیڈروں اور کمپنیوں کی کتاب کی تقریب رونمائی سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔
احسن اقبال نے کہا کہ حکومت سالانہ ترقیاتی پروگرام2017-18 ء میں بنیادی ڈھانچے اور توانائی پر توجہ دے رہی ہے۔