گورنر خیبرپختونخوا نے کہا کہ محب وطن قبائلی عوام نے قومی مفاد میں اپنے گھر بار چھوڑے۔

File Photo

اقبال جھگڑا کی ملک میں امن و استحکام کیلئے قبائلیوں کی قربانیوں کی تحسین
18 مئی 2017 (19:36)
0

خیبرپختونخوا کے گورنر اقبال ظفر جھگڑا نے ملک میں امن و استحکام کیلئے قبائلی عوام کی قربانیوں کی تعریف کی ہے۔

انہوں نے جمعرات کے روز جنوبی وزیرستان ایجنسی میں قبائلی جرگے سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ محب وطن قبائلی عوام نے قومی مفاد میں اپنے گھر بار چھوڑے۔
اقبال ظفر جھگڑا نے کہا کہ وفاقی حکومت نے فاٹا کو ملک کے دیگر علاقوں کے برابر لانے کیلئے اربوں روپے مالیت کے کثیر جہتی ترقیاتی پیکج شروع کیے ہیں۔