وزیر مملکت نے کہا کہ پاکستان نے مقدمہ کیلئے بہترین وکلاء کی خدمات حاصل کی ہیں اس سلسلے میں قیاس آرائیاں بے بنیاد ہیں۔

 قومی سلامتی پر سمجھوتہ کئے بغیر کلبھوشن کا مقدمہ بھرپور انداز میں لڑیں گے،مریم اورنگزیب
18 مئی 2017 (19:10)
0

اطلاعات کی وزیر مملکت مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ کلبھوشن یادیو کے کیس کے بارے میں عالمی عدالت انصاف کے عبوری حکم پر رپورٹنگ ذمہ داری سے کی جانیچاہیے۔

انہوں نے یہ بات جمعرات کی شام اسلام آباد میں ایک نجی ٹی وی چینل کی سالگرہ کے موقع پر اظہار خیال کرتے ہوئے کہی۔مریم اورنگزیب نے کہا کہ ذرائع ابلاغ کی طرف سے اس مسئلے پر سنسنی پھیلانا قومی مفاد میں نہیں۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان اپنی قومی سلامتی پر سمجھوتے کیے بغیر یہ کیس بھرپور انداز میں لڑے گا۔وزیر مملکت نے کہا کہ پاکستان نے اس کیلئے بہترین وکلاء کی خدمات حاصل کی ہیں اور اس سلسلے میں قیاس آرائیاں بے بنیاد ہیں۔