صدر مملکت کا راولپنڈی میں آرمی میڈیکل کالج کے 35 ویں انڈر گریجویٹ کانووکیشن سے خطاب۔

18 مئی 2017 (18:33)
0

صدر ممنون حسین نے کہا ہے کہ حکومت کی موثر پالیسیوں کی بدولت ملک کی اقتصادی شرح نمو پانچ اعشاریہ دو آٹھ فیصد تک پہنچ گئی ہے۔

انہوں نے یہ بات جمعرات کے روز راولپنڈی میں آرمی میڈیکل کالج کے 35 ویں انڈر گریجویٹ کانووکیشن سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔
انہوںنے کہا حکومت کسانوں کا معیار زندگی بہتر بنانے کے لئے بھی کوششیں کررہی ہے اور پائیدار زرعی ترقی یقینی بنانے کے لئے اقدامات کیے گئے ہیں تاکہ زیادہ سے زیادہ فوائد حاصل کیے جاسکیں۔
ممنون حسین نے کہا کہ پاک چین اقتصادی راہداری مواقع پیدا کرنے والا منصوبہ ہے جس سے پاکستان اور پورے خطے کو فائدہ ہوگا۔
صدر نے کہا کہ توانائی کے کئی منصوبوں پر تیزی سے کام جاری ہے انہوں نے امید ظاہر کی کہ آئندہ سال بجلی کی لوڈشیڈنگ یا تو مکمل طور پر ختم ہو جائے گی یا بہت حد تک کم ہو جائے گی۔
انہوں نے کہا کہ حکومت عوام کو ارزاں اور تمام ممکنہ بہترین طبی سہولیات فراہم کرے گی۔
صدر نے کہا کہ میڈیسن ایک مقدس پیشہ ہے اور ضرورت مند لوگوں کی مشکلات کم کرنے کیلئے محنت اور لگن کے ساتھ کام کرنا ڈاکٹرز اور طبی ماہرین کی ذمہ داری ہے۔