عدالت نے کہاکہ عبوری اقدامات کے لئے اس کے حکم پر عمل لازمی ہے۔

 عالمی عدالت انصاف نے کلبھوشن کی سزائے موت پر عملدرآمد سے روک دیا
18 مئی 2017 (17:48)
0

عالمی عدالت انصاف نے ''را'' کے ایجنٹ کلبھوشن یادیو کی سزائے موت پر عملدرآمد روک دیا ہے سج کو پاکستان میں جاسوسی، تخریب کاری اور دہشت گردی کرنے پر فوجی عدالت نے سزائے موت سنائی تھی۔
ہیگ عدالت کے صدر رونی ابراہم نے اپنا فیصلہ سناتے ہوئے کہا کہ پاکستان حتمی فیصلہ آنے تک یہ بات یقینی بنانے کے لئے تمام اقدامات کرے کہ کلبھوشن یادیو کو پھانسی نہ دی جائے۔
عدالت نے کہاکہ عبوری اقدامات کے لئے اس کے حکم پر عمل لازمی ہے عدالت نے کہاکہ مقدمے کی سماعت اس کے دائرہ اختیار میں ہے۔