انسانی حقوق کمیشن کاسید علی گیلانی کو طبی معائنے کی اجازت نہ دئیے جانے سے متعلق رپورٹس کا ازخودنوٹس
18 مئی 2017 (16:14)
0

مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کمیشن نے کٹھ پتلی انتظامیہ کی طرف سے کل جماعتی حریت کانفرنس کے چیئرمین سید علی گیلانی کو طبی معائنے کی اجازت نہ دئیے جانے سے متعلق رپورٹس کا ازخودنوٹس لیا ہے۔
کمیشن کے چیئرمین جسٹس بلال نازکی پر مشتمل بنچ نے بڈگام کے پولیس سربراہ کو ہدایت کی کہ وہ اس صورتحال کی وضاحت کریں جس میں سید علی گیلانی کو ہسپتال جانے کی اجازت نہیں دی گئی۔