وزیراطلاعات ونشریات نے کہاہے کہ تعلیم کے شعبے کے لئے بجٹ میں اضافہ کیا جا رہا ہے۔

حکومت تعلیم اور صحت کے شعبوں کی بہتری کو اولین ترجیح دے رہی ہے:مریم اورنگزیب
18 مئی 2017 (16:02)
0

اطلاعات ونشریات کی وزیر مملکت مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ حکومت تعلیم اور صحت کے شعبوں کی بہتری کو اولین ترجیح دے رہی ہے ۔آج اسلام آباد میں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ تعلیم کے شعبے کے لئے بجٹ میں اضافہ کیا جا رہا ہے ۔

مریم اورنگزیب نے کہا کہ سرکاری اور نجی شعبے کے شراکتی پروگرام کے تحت سرکاری شعبے کے سکولوں کا معیار بہتر بنانے کیلئے نجی سکولوں کے ماہرین سے استفادہ کیا جا رہا ہے ۔