تہمینہ جنجوعہ نے مسعود خان کو یقین دلایا کہ دفتر خارجہ اور بیرون ملک پاکستان کے تمام سفارتی مشن کشمیر کے نصب العین کی حمایت جاری رکھیں گے۔

سیکرٹری خارجہ کی آزادجموں وکشمیر کے صدر سے ملاقات
18 مئی 2017 (15:58)
0

سیکرٹری خارجہ نے آج اسلام آباد میں آزادجموں وکشمیر کے صدر سردار مسعود خان سے ملاقات کی ۔ سیکرٹری خارجہ نے آزادجموں وکشمیر کے صدر کو یقین دلایا کہ دفتر خارجہ اور بیرون ملک پاکستان کے تمام سفارتی مشن کشمیر کے نصب العین کی حمایت جاری رکھیں گے اور تمام عالمی فورموں خصوصاً اقوام متحدہ اور انسانی حقوق کونسل میں قابض بھارتی فوج کی جانب سے انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں کو بے نقاب کرنے کا سلسلہ جاری رکھیں گے۔