حکام نے کہا ہے کہ ایران اپنی منصوبہ بندی کی بنیاد پر طاقت اور اختیارات کے ساتھ اپنا پروگرام جاری رکھے گا۔

ایران کی اپنے میزائل پروگرام پر نئی امریکی پابندیوں کی مذمت
18 مئی 2017 (15:32)
0

ایران نے اپنے میزائل پروگرام پر نئی امریکی پابندیوں کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس سے عالمی طاقتوں کے ساتھ ایٹمی معاہدے کو نقصان پہنچے گا۔ ایران کے حکام نے کہا کہ ایران اپنی منصوبہ بندی کی بنیاد پر طاقت اور اختیارات کے ساتھ اپنا پروگرام جاری رکھے گا۔امریکہ کے محکمہ خارجہ اور خزانہ نے ایران کے بیلسٹک میزائل پروگرام میں مدد دینے والی شخصیات اور فرموں پر نئی پابندی عائد کرنے کا اعلان کیا ہے۔