وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا ہے کہ ایک خطہ ایک سڑک منصوبہ انسانیت کی فلاح وبہبود کا بڑا پروگرام ہے۔

پاکستان اور چین نے اربوں روپے مالیت کے معاہدوں پر دستخط کئے ہیں:شہباز شریف
18 مئی 2017 (14:25)
0

پنجاب کے وزیراعلیٰ شہباز شریف نے کہا ہے کہ پاکستانی قیادت کے چین کے حالیہ دورے کے دوران پاکستان اور چین نے اربوں روپے مالیت کے معاہدوں پر دستخط کئے ہیں ۔انہوں نے یہ بات آج چین کے کامیاب دورے سے واپسی پر لاہور کے ہوائی اڈے پر صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہی۔
شہباز شریف نے کہا کہ ایک خطہ ایک سڑک منصوبہ انسانیت کی فلاح وبہبود کا بڑا پروگرام ہے۔
انہوں نے کہا کہ تمام صوبوں نے فورم میں شرکت کی جس سے دنیا کو ایک مثبت پیغام ملا ہے۔