ممنو ن حسین نے کہا ہے کہ یہ بات قابل غور ہے کہ بہت سے مریض غربت اور دوردراز علاقوں میں رہائش کی وجہ سے علاج معالجے کی سہولتوں سے استفادہ نہیں کر سکتے۔

صدر کا ڈاکٹروں پر علاج معالجے کو سستا بنانے کیلئے پیشہ ورانہ صلاحیتیں بروئے کار لانے پر زور
18 مئی 2017 (14:12)
0

صدر ممنو ن حسین نے ڈاکٹروں پر علاج معالجے کو آسان اور سستا بنانے کے طریقے تلاش کرنے کے لئے اپنی پیشہ ورانہ صلاحیتیں بروئے کار لانے پر زور دیا ہے وہ آج راولپنڈی میں آرمی میڈیکل کالج کے 35 ویں انڈرگریجویٹ جلسہ تقسیم اسناد سے خطاب کر رہے تھے۔

صدر نے کہا کہ یہ بات قابل غور ہے کہ بہت سے مریض غربت اور دوردراز علاقوں میں رہائش کی وجہ سے علاج معالجے کی سہولتوں سے استفادہ نہیں کر سکتے۔