کل جماعتی حریت کانفرنس کی بھارتی پنجاب میں پولیس کی طرف سے کشمیری طلباء کو ہراساں کرنے کی سخت مذمت
18 مئی 2017 (13:27)
0

کل جماعتی حریت کانفرنس نے بھارت کے صوبے پنجاب میں پولیس کی طرف سے تین کشمیری طلباء کو ہراساں کرنے کی سخت مذمت کی ہے۔اے پی ایچ سی کے ترجمان نے سرینگر میں ایک بیان میں کہا ہے کہ بھارتی حکام کی یقین دہانی کے باوجود بھارت میں زیر تعلیم کشمیری طلباء کو ہراسان کرنے کے واقعات میں کوئی کمی نہیں آئی۔
انہوں نے کہا کہ درحقیقت ایسی یقین دہانی کا مقصد اپنے مظالم پر پردہ ڈال کر عالمی برادری کو گمراہ کرنا ہے۔