وزیر دفاعی پیداوار سٹیٹ ملٹری انڈسٹریل کمیٹی کے چیئرمین سمیت مختلف ملکوں کے اعلیٰ حکام اور وفود سے ملاقاتیں کریں گے۔

رانا تنویر ہتھیاروں اور فوجی آلات کی بین الاقوامی نمائش میں شرکت کیلئے بیلاروس روانہ
18 مئی 2017 (12:57)
0

دفاعی پیداوار کے وزیر رانا تنویر حسین منسک میں ہتھیاروں اور فوجی آلات کی آٹھویں بین الاقوامی نمائش میں شرکت کے لئے آج بیلاروس روانہ ہوگئے۔ بیلاروس کی سٹیٹ ملٹری انڈسٹریل کمیٹی کے چیئرمین نے انہیں اس نمائش میں شرکت کی دعوت دی ہے۔

رانا تنویر حسین سٹیٹ ملٹری انڈسٹریل کمیٹی کے چیئرمین سمیت مختلف ملکوں کے اعلیٰ حکام اور وفود سے ملاقاتیں کریں گے۔