بری فوج کے سربراہ جنرل قمر جاوید باجوہ بھی عسکریت پسندی کو مسترد کرنے میں نوجوانوں کا کردار کے موضوع پرمنعقدہ سیمینارسے خطاب کرینگے

نوجوانوں کو عسکریت پسندی کے خطرے سے تحفظ دیناہماری اجتماعی و انفرادی ذمہ داری ہے :آصف غفور
18 مئی 2017 (12:32)
0

عسکریت پسندی کو مسترد کرنے میں نوجوانوں کا کردار کے موضوع پر ایک سیمینار آج صبح راولپنڈی میں شروع ہوا۔بری فوج کے سربراہ جنرل قمر جاوید باجوہ سیمینار سے کلیدی خطاب کریں گے جس میں ماہرین تعلیم ، جامعات کے وائس چانسلر ، طلباء اور مدارس کے مہتمم ، ملکی وغیرملکی ذرائع ابلاغ اور سول سوسائٹی کے نمائندے شریک ہیں۔
اپنے افتتاحی خطاب میں فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے ڈائریکٹر جنرل میجر جنرل آصف غفور نے کہا کہ یہ ہماری اجتماعی اور انفرادی ذمہ داری ہے کہ ہم اپنے نوجوانوں کو عسکریت پسندی کے خطرے سے تحفظ فراہم کریں۔