File Photo

چارمزید خطرناک دہشتگردوں کو پھانسی دے دی گئی
18 مئی 2017 (10:34)
0

مزید چار دہشت گردوں کو آج خیبرپختونخواء کی ایک جیل میں پھانسی دیدی گئی۔ ان دہشت گردوں کو فوجی عدالتوں نے موت کی سزاء سنائی تھی۔یہ دہشت گرد بے گناہ شہریوں ، مواصلات ، بجلی کے ڈھانچے اور تعلیمی اداروں کو تباہ کرنے ، مسلح افواج اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کے اہلکاروں پر حملوں سمیت سنگین جرائم میں ملوث تھے۔
دہشت گرد محمد ابراہیم ، رضوان اسد ، سردار علی اور شیر محمد خان کالعدم تنظیم تحریک طالبان پاکستان کے سرگرم رکن تھے۔