File Photo

اقتصادی شرح نمو پانچ اعشاریہ دو آٹھ فیصد تک پہنچ گئی:ڈار
18 مئی 2017 (10:05)
0

وزیر خزانہ نے ایک بیان میں کہاکہ ملک کی اقتصادی شرح نمو پانچ اعشاریہ دو آٹھ فیصد تک پہنچ گئی ہے جو گزشتہ نو برس میں سب سے زیاد ہ ہے۔ انہوں نے کہاکہ حکومت کی دانشمندانہ معاشی پالیسیوں کی بدولت شرح نمو میں مسلسل اضافہ ہورہاہے۔ انہوں نے آئندہ مالی سال کے دوران ترقی کی اس سے بہتر شرح کے حصول کا عزم ظاہر کیا۔

وزیر خزانہ نے بلند ترین شرح نمو کے حصول پر وزیراعظم اور قوم کو مبارکباد دی۔