یورپی یونین اور یوکرین کے ویزے میں نرمی کے معاہدے پردستخط
18 مئی 2017 (09:39)
0

یورپی یونین اور یوکرین نے ویزے میں نرمی کے ایک معاہدے پردستخط کئے ہیں۔

یہ بات یوکرین کے صدر پیٹرو پوروشینکو نے سٹراس برگ میں یورپی یونین کی پارلیمنٹ کے صدر انٹو نیوTajani کے ہمراہ ایک مشترکہ نیوز کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔
اگلے ماہ سے نافذ العمل ہونے والے معاہدے کے تحت بائیو میٹرک پاسپورٹ رکھنے والے یوکرین کے باشندوں کو سیاحت اور تجارتی مقاصد کے لئے نوے دن کیلئے یورپی یونین کے ملکوں میں ویزے کے بغیرداخلے کی اجازت ہوگی تاہم انہیں وہاں کام کرنے کی اجازت نہیں ہوگی۔
ویزے سے استثنیٰ کی سہولت برطانیہ اور آئر لینڈ کے سوا یورپی یونین کے تمام ملکوں کو حاصل ہوگی۔