File Photo

حکومت ذرائع ابلاغ کی ترقی کیلئے تمام ممکنہ تعاون فراہم کرے گی:وزیراعظم
18 مئی 2017 (09:24)
0

وزیراعظم محمد نواز شریف نے کہا ہے کہ حکومت ملک میں آزاد پریس کے فروغ اورفعال ذرائع ابلاغ کی ترقی کے لئے تمام ممکنہ امداد اور تعاون فراہم کرے گی۔

انہوں نے اپنے ایک پیغام میں کونسل آف پاکستان نیوز پیپر ایڈ یٹرز کے نئے منتخب عہدیداروں کو مبارکباد دی۔  وزیراعظم نے ضیاء شاہد کو کونسل کا صدر اور اعجاز الحق کو سیکرٹری منتخب ہونے پر دلی مبارکباد دی۔ انہوں نے پاکستان میں جمہوریت کے استحکام کے لئے اخبارات و جرائد کے موثر کردار کو بھی اجاگر کیا۔