پاکستانی وفد نے افغان وفد کو بتایا کہ دوطرفہ سرحد پر موجود پاکستانی فوجی ملکی حدود کے اندر تعینات کئے گئے ہیں۔

File Photo

پاکستان اور افغانستان دوطرفہ کشیدگی کے خاتمے پر متفق
18 مئی 2017 (08:06)
0

پاکستان اور افغانستان نے چمن کی سرحد کے مسئلے پر اتفاق رائے ہونے تک دوطرفہ کشیدگی کے خاتمے پر اتفاق کیا ہے۔

یہ اتفاق رائے چمن میں دونوں ملکوں کے نمائندوں کے درمیان ایک ملاقات میں ہوا۔
آئی ایس پی آر کے مطابق پاکستانی وفد کی قیادت ڈی آئی جی فرنٹیر کور بلوچستان جبکہ افغان وفد کی قیادت افغان بارڈر پولیس کے بریگیڈئیر کے عہدے کے ایک آفیسر نے کی۔
پاکستانی وفد نے افغان وفد کو بتایا کہ دوطرفہ سرحد پر موجود پاکستانی فوجی ملکی حدود کے اندر تعینات کئے گئے ہیں۔