ہانگ کانگ کے سرمایہ کاروں کاپاکستان میں سرمایہ کاری میں گہری دلچسپی کااظہار
18 مئی 2017 (07:36)
0

وزیراعظم محمدنواز شریف نے ہانگ کانگ کے صنعت کاروں کو اپنی حکومت کی طرف سے بیرونی سرمایہ کاری"> سرمایہ کاری کیلئے دی گئی مراعات سے فائدہ اٹھانے کی پیش کش کی ہے۔

انہوں نے ہانگ کانگ میں ممتاز کمپنیوں کے سربراہان سے الگ الگ ملاقاتیں کیں۔
ملاقاتوں میں پاکستان اورہانگ کانگ کے درمیان سرکاری اورنجی شعبے میں کاروباری روابط کے فروغ پر خصوصی توجہ دی گئی۔
وزیراعظم نے کمپنیوں کے سربراہان کو پاکستان کی سرمایہ کار دوست پالیسیوں سے آگاہ کیا جن میں غیرملکی سرمایہ کاروں کیلئے خصوصی مراعات دی گئی ہیں۔
ہانگ کانگ کے سرمایہ کاروں نے پاکستان میں سرمایہ کاری"> سرمایہ کاری میں گہری دلچسپی کااظہار کیا۔
کمپنیوں کے سربراہان نے کہا کہ وہ پاکستان کے ساتھ تجارت اور کاروبار کے مواقع کی تلاش پر خصوصی توجہ دیں گے۔