File Photo

مشترکہ مفادات کونسل کے پاس پانی کی تقسیم کے حوالے سے کوئی شکایت نہیں:تنویر
18 مئی 2017 (07:32)
0

سائنس اور ٹیکنالوجی کے وزیر رانا تنویر حسین نے کہاہے کہ مشترکہ مفادات کونسل کے پاس پانی کی تقسیم کے حوالے سے کوئی ایک بھی شکایت نہیں ہے۔

اسلام آباد1991 کے پانی کی تقسیم کے معاہدہ کے بارے میں ابتدائی ورکشاپ سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ شکایات کی عدم موجودگی معاہدہ کی مضبوطی کی مظہر ہے۔
وفاقی وزیر نے پانی کی تقسیم کی آ ن لائن اورقابل اعتماد نگرانی کیلئے ٹیلی میٹری کے آزمائشی قیام کی حمایت کی۔