File Photo

یورپی یونین کا شام میں تعلیم کے فروغ کیلئے ایک کروڑ دس لاکھ ڈالر عطیہ کا اعلان
18 مئی 2017 (06:55)
0

یورپی یونین نے شام میں حزب اختلاف کے زیر قبضہ علاقوں میں تعلیم کے فروغ کے لئے ایک کروڑ دس لاکھ ڈالر مالیت کا عطیہ دینے کا اعلان کیا ہے۔

یورپی یونین نے برسلز میں ا یک بیان میں کہاکہ فنڈز سے ادلیب، حلب، درہ اور دمشق کے علاقوں میں گیارہ ہزار اساتذہ اور تعلیم کے پیشے سے وابستہ عہدیداران کو مدد ملے گی۔