File Photo

پاکستان یورپی یونین کے ساتھ مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانے کا خواہشمند ہے:مریم
18 مئی 2017 (06:48)
0

اطلاعات اور نشریات کی وزیر مملکت مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ پاکستان یورپی یونین کے ساتھ ثقافت، صحافیوں کی تربیت اور فلم سازی کے شعبوں میں تعاون بڑھانے کا خواہشمند ہے۔

اسلام آباد میں یورپی یونین کے سفیر جین فرینکوئز Cautain سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ فلم، ثقافتی ورثہ اور سیاحت مختلف ملکوں اورمعاشروں کے بارے میں غلط فہمیاں دور کرسکتے ہیں۔
وزیر مملکت نے کہاکہ حکومت اظہار رائے کی آزادی پر مکمل یقین رکھتی ہے کیونکہ یہ جمہوری معاشرے کیلئے ناگزیر ہے۔ ملک میں سلامتی کی صورتحال پر تبصرہ کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ آپریشن رد الفساد کے ذریعے دہشت گردوں کی کمر توڑ دی گئی ہے۔ یورپی یونین کے سفیر نے دہشت گردی کیخلاف جنگ، جمہوریت کے استحکام اورانسانی حقوق کے تحفظ کیلئے پاکستان کو مکمل تعاون کا یقین دلایا۔