وفاقی وزیر نے کہاکہ حکومت اگلے سال تک بجلی کی قلت پر قابو پانے کیلئے پرعزم ہے۔

File Photo

سحر اور افطار کے اوقات میں لوڈشیڈنگ نہیں ہوگی:آصف
18 مئی 2017 (06:40)
0

پانی و بجلی کے وزیر خواجہ محمد آصف نے کہا ہے کہ رمضان المبارک میں سحر اور افطار کے اوقات کے دوران لوڈشیڈنگ نہیں ہوگی۔

ایک انٹرویو میں انہوں نے کہا کہ اس سال جولائی تک پن بجلی کی دستیاب پیداواری گنجائش سے بجلی کی طلب اور رسد میں موجودہ فرق پر قابو پانے میں مدد ملے گی۔
وفاقی وزیر نے کہاکہ ملک میں کوئی غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ نہیں کی جارہی اور حکومت اگلے سال تک بجلی کی قلت پر قابو پانے کیلئے پرعزم ہے۔
ایک سوال پر انہوں نے کہا کہ خیبرپختونخوا میں بجلی کے سینکڑوں فیڈرز میں بعض اوقات دو سے تین گھنٹوں کے علاوہ لوڈشیڈنگ نہیں کی جارہی، تاہم انہوں نے کہاکہ بجلی کی چوری والے علاقوں میں بجلی فراہم نہیں کی جائے گی۔